counter easy hit

میرے خلاف جعلسازی کا مقدمہ جھوٹا بے بنیاد اور ذاتی مخالفت کا نتیجہ ہے ملک محمد حسین ایڈووکیٹ

Malik Mohammad Hussain

Malik Mohammad Hussain

ننکانہ صاحب (محمد قمر عباس)میرے خلاف جعلسازی کا مقدمہ جھوٹا بے بنیاد اور ذاتی مخالفت کا نتیجہ ہے ملک محمد حسین ایڈووکیٹ ۔تفصیلات کے مطابق سابق جنرل سیکرٹری تحصیل بار ایسوسی ایشن ننکانہ صاحب نے صحافیوں سے باتیں کر تے ہوئے کہا کہ تھانہ سٹی شاہکوٹ میں میرے خلاف جعل سازی کا مقدمہ جھو ٹا اور بے بنیاد ہے پراسیکیوٹر میا ں خالد محمود نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کر تے ہوئے ذاتی رنجش کی بنا پر میری عزت و شہرت کو نقصان پہنچانے کے لئے سازش کی ہے انہوں نے مزید کہا کہ منشیات کے زیر سماعت مقدمہ میں جس کیمیکل رپورٹ میں جعل سازی کا الزام لگایا گیا ہے یہ رپورٹ بذریعہ پولیس و محکمہ ایکسائز عدالت میں جمع ہوتی ہے اس تمام مروجہ طریقہ کار سے ملزم کے وکیل کا کوئی تعلق واسطہ نہ ہو تا ہے اور یہ رپورٹ میرے وکیل مقرر ہو نے سے قبل عدالت میں جمع ہو چکی تھی جو کہ میری بے گناہی کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے مذید کہا کہ میں نے بدتمیزی کر نے پر میا ں خالد محمدد مدعی مقدمہ کے خلاف پرایسیکوٹر جنرل پنجاب کو درخواست گذاری تھی جس کی پیروی سے روکنے کے لیے مقدمہ ہذا درج کروایا گیا ہے انہوں نے کہا کہ میں ایک پروفیشنل وکیل ہوں میرا ماضی بے داغ اور صاف و شفاف ہے