ننکانہ صاحب (محمد قمر عباس)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ٹرانسپورٹ حاجی محمد نوازچوہان کا جنرل بس اسٹینڈ اور لینڈ ریکارڈ اراضی سنٹرکا دورہ۔ حکومت پنجاب کے مقرر کردہ کرایوں سے زائد وصول اور اوورچارجنگ کرنے والے ٹرانسپورٹروں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار صوبائی پارلیمانی سیکرٹری ٹرانسپورٹ حاجی محمد نواز چوہان نے جنرل بس اسٹینڈ لاری اڈا کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اور حالیہ تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد کرایوں کی صورتحال بارے بھی دریافت کیا۔اور مسافروں سے ان کے مسائل سنے۔ پارلیمانی سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے لاری اڈوں پر صاف پانی کی فراہمی سمیت واش رومز کا معائنہ کیا اور جنرل بس اسٹینڈ میں سی سی ٹی وی کیمرے ، آگ بجھانے کے آلات ، نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ۔دریں اثناء صوبائی پارلیمانی سیکرٹری محمد نواز چوہان نے لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سینٹر کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر دستیاب سہولتوں کا جائزہ لیا اور عوامی مسائل سنے۔اور ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر ان کے ہمراہ سیکرٹری ڈی آر ٹی اے عطیہ قمر،اے سی ننکانہ میاں رفیق احسن، ڈسٹرکٹ انفامیشن آفیسر چوہدری شہزاد احمد ورک بھی موجود تھے۔