counter easy hit

ہسپتال روڈ پر واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ میں پانی کا پریشر نہ ہونے کے باعث علاقہ مکینوں کو شدید پریشانی کا سامنا

water pressure

water pressure

ننکانہ صاحب (محمد قمر عباس)ہسپتال روڈ پر واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ میں پانی کا پریشر نہ ہونے کے باعث علاقہ مکینوں کو شدید پریشانی کا سامنا شہریوں کی ایڈ منسٹریٹر سے اپیل ۔ تفصیلات کے مطابق صاف پانی ہر گھر کی ضرورت ہے اس دور میں جبکہ مختلف بیماریاں عام ہیں گندے پانی سے لوگ ہیپاٹائٹس کی بیماری میں مبتلا ہورہے ہیں واحد پلانٹ جو آئے دن خراب رہتا ہے پانی کا پریشر نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے لوگ بغیر پانی لیے گھروں کو واپس لوٹ جاتے ہیں باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس پلانٹ کے کئی ماہ سے فلٹر بھی تبدیل نہیں کیے گئے چند ماہ قبل اس پلانٹ کی صفائی کا ٹھیکہ مقامی ٹھیکدار کو دیا گیا لیکن بد قمستی سے ٹھیکیدار نے بھی فرضی کام کرکے ہزاروں روپے کی دیہاڑی لگا لی چند ہفتوں بعد رمضان شریف کی آمد ہے علاقہ مکینوں کو روزافطار کرنے کیلئے صاف پانی کی شدت سے ضرورت ہوتی ہے علاقہ مکینوں نے ایڈ منسٹریٹر ڈاکٹر شاہ زیب سے اپیل کی ہے کہ پلانٹ کو ٹھیک کروا کر پریشر پررا کیا جائے تاکہ لوگ رمضان شریف میں روزہ افطارکے وقت کسی بھی پریشانی کا سامنا کیے بغیر پانی حاصل کرسکیں