جان کربی کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان اور افغانستان کےدرمیان مذاکراتی عمل کو مزید بہتر دیکھنا چاہتا ہے
واشنگٹن (یس اُردو) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان کے ساتھ تعلقات میں کشیدگی نہیں چاہتا ، امریکا نیوکلیر سپلائیر گروپ میں بھارت کی شمولیت کاحامی ہے ۔ واشنگٹن میں روز مرہ پریس بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کےساتھ تعلقات اہم اور ضروری ہیں ۔ بعض اوقات یہ پیچیدہ ہو جاتے ہیں ۔ تاہم امریکا تعلقات میں کشیدگی نہیں چاہتا ۔ جان کربی کا کہنا تھا کہ امریکا دہشت گردی سے نمٹنے کیلیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکا پاکستان اور افغانستان کےدرمیان مذاکراتی عمل کو مزید بہتر دیکھنا چاہتا ہے ۔ دہشت گرد گروپوں کی وجہ سے ہی افغانستان میں امریکی فوج آج بھی موجود ہے ۔ جان کربی نے کہا بھارت کی این ایس جی رکنیت میں رکاوٹ پاکستان اور چین کا اندرونی معاملہ ہے ۔ امریکا نیوکلیر سپلائیر گروپ میں بھارت کی شمولیت کا حامی ہے