counter easy hit

مطیع الرحمن نظامی کی پھانسی سے پوری دنیا میں پاکستان کے وقار کو شدید دھچکا لگاہے،حاجی ارشد نعیم ڈوگر ایڈووکیٹ

Naeem Arshad Dogar

Naeem Arshad Dogar

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)چیئرمین الخدمت فاؤنڈیشن شیخوپورہ و سینئر رہنما جماعت اسلامی حاجی ارشد نعیم ڈوگر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حکمران یاد رکھیں کہ اگر مشرقی پاکستان میں بہتے بے گناہوں کے لہو کا معاملہ عالمی عدالت انصاف میں نہ اٹھایا تو حسینہ واجد بھارتی دباؤ پرجلد پاکستانی فوج کے سابق جرنیلوں سمیت 163فوجیوں کی حوالگی کا مطالبہ کردے گی ۔مطیع الرحمن نظامی کی پھانسی سے پوری دنیا میں پاکستان کے وقار کو شدید دھچکا لگاہے ۔اپنے ایک بیان میں حاجی طارق محمود ڈوگر نے جماعت اسلامی بنگلا دیش کے امیر مطیع الرحمن نظامی کی شہادت کو پورے عالم اسلام کیلئے ایک عظیم سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان اتنے بڑے سانحہ پر بھی خاموش ہے، مولانا مطیع الرحمن نظامی کی پھانسی رکوانے کیلئے حکومت ٹس سے مس نہیں ہوئی اور اب خواتین کی طرح آنسو بہا کر ہمدردیاں جتا رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ جماعت اسلامی کا نہیں ریاست اور نظریہ پاکستان کے تحفظ کا مسئلہ تھا جس پر حکومت نے مکمل طور پر غیر جانبداری کا مظاہرہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس نے حکمرانوں کے اصل چہرے بے نقاب کردیئے ہیں