counter easy hit

محکمہ اوقاف کا ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن

Operation against

Operation against

ننکانہ صاحب(محمدقمر عباس) محکمہ اوقاف کا ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن،مشتعل افراد کا متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئر مین صدیق الفاروق کی گاڑی پر پتھراؤ ،مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پولیس کا لاٹھی چارج اور ہوائی فائرنگ ،6 افراد شدید زخمی ہو گئے مشتعل مظاہرین نے محکمہ اوقاف کے ایڈ منسٹریٹر آفس کو آگ لگا دی ، ،دفتر میں موجود قیمتی ریکارڈ اور کھڑی6 موٹرسائیکلیں بھی جل گئیں ،پولیس نے تین خواتین سمیت پانچ افراد کوحراست میں لے لیا متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئر مین صدیق الفاروق کی ہدائیت پر کرمانوالہ کوٹ میں محکمہ اوقاف کی زمین پر تعمیر ناجائز تعمیرات کے خلاف جب آپریشن شروع کیا گیا تو لوگوں نے مزاحمت شروع کر دی ،متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئر مین صدیق الفاروق کو دیکھ کر مشتعل افراد نے ان کی گاڑی پر پتھراؤ کر دیا جس سے ان کے دو سیکیورٹی گارڈ زخمی ہو گئے ،مشتعل مظاہرین کو منتشر کر نے کے لئے پولیس نے لاٹھی چارج شروع کر دی،جس سے 4 افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوآرٹر ہسپتال ننکانہ صاحب منتقل کر دیا گیا ،مشتعل مظاہرین نے محکمہ اوقاف کے ایڈ منسٹریٹر اور ڈپٹی ایڈ منسٹریٹر دفتر کو آگ لگا دی جس سے دفتر میں موجود قیمتی ریکارڈ جل گیا جبکہ دفتر میں موجود اہلکاروں اور سیکیورٹی گارڈ ز نے گوردوارہ جنم استھان میں چھپ کرجان بچائی ،مشتعل افراد نے شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو ٹائر جلا کر ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا ،مظاہرین نے شہرمیں واقع تمام دوکانوں کو زبر دستی بند کروا دیا جبکہ دوکانیں بند نہ کرنے والے دوکانداروں کو مظاہرین نے تشدد کا نشانہ بنا یا ،جس سے متعدد افراد زخمی ہو گئے ،پولیس سٹی ننکانہ صاحب نے تین خواتین سمیت 5 افراد کو حراست میں لے لیا ہے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے پولیس ،ایلیٹ فورس اور لیڈی پولیس کی بھاری نفری کو منگوا لیا گیا ہے ،مظاہرین نے ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔