پیرس(عمیر بیگ)ن لیگی حکومت نے اپنے تین سالہ دور اقتدار میں ناکامیوں کی نئی تاریخ رقم کی ہے۔ان تین سال میں پاکستانی قوم مسلسل لوڈ شیڈنگ کا عذاب جھیل رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک یورپ کے صدر حاجی محمد اسلم چوہدری نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ بیرون ملک سے دولت واپس لانے کے نعرے لگانے والے خود پانامہ لیکس میں سب سے بڑے کرپٹ ٹولے کے طور پر سامنے آئے۔عوام کے خون پسینے کی کمائی کو بیرون ممالک اپنے اکاؤنٹس میں چھپانے والوں کا یوم حساب قریب ہے۔شہداء ماڈل ٹاؤن کے خون سے بے وفائی نہیں کرسکتے