سپین(بیورو چف)پیپلز پارٹی نے انہیں بہت عزت دی مگر وہ اپنی لیڈری چمکانے سے باز نہیں آے، ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی سپین کے جنرل سیکرٹری ساجد گوندل نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہراجہ ریاض کس منہ سے کہہ سکتا ہے کہ اسے دیوار سے لگایا جا رہا ہے۔اصل بات یہ ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کی کمان سنبھالنے کے بعد سب سے زیادہ فوکس ورکروں پر کیا ،اب جو خود کو پیپلزپارٹی کے ورکروں ، جیالوں سے الگ کر کے ان پر حکم چلانے کی کوشش کرے گا اس کی پیپلزپارٹی میں کوئی جگہ نہیں۔ اب وہی پیپلز پارٹی کا لیڈر ہو گا جس کو ورکرز نامزد کریں گے۔