counter easy hit

ننکانہ :اوقاف کا دفتر جلانے ، پولیس پر پتھرائو کا واقعہ ، مظاہرین کیخلاف مقدمہ درج

Nankana: stone throwing

Nankana: stone throwing

متروکہ املاک پر قابضین کیخلاف آپریشن تاحکم ثانی روک دیا گیا ، تصادم کے دوران چھ پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے
ننکانہ (قمر عباس) ننکانہ میں محکمہ اوقاف کی طرف سے تجاوزات گِرانے کے دوران مشتعل افراد کی طرف سے پولیس پر پتھراؤ اور دفتر کو جلانے کے واقعہ کا مقدمہ تھانہ سٹی میں درج کرلیا گیا ، مقدمہ درج ، ایف آئی آر سیل ، تاحال کوئی گرفتار نہیں کیا گیا ۔ انتطامیہ کا کہنا ہے شہر میں مکمل امن اور صورتحال کنٹرول میں ہے ۔ ادھر متروکہ املاک پر قابضین کے خلاف آپریشن تاحکم ثانی روک دیا گیا ہے ۔ گزشتہ روز ننکانہ میں جنگل کے قانون کا راج رہا ۔ محکمہ اوقاف کے آپریشن اور خواتین پر تشدد کے بعد مشتعل مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا جس سے 6 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ۔ چیئرمین متروکہ وقف املاک صدیق الفاروق کی گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے ۔ مظاہرین نے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر اوقاف کے دفتر کو آگ لگا کر دفتر کا تمام ریکارڈ اور فرنیچر بھی جلا دیا تھا ۔