فائنل میں چھبیس گلوکاروں کا مقابلہ ہوا ، جمالہ نے دوسری جنگ عظیم میں تاتاریوں پر ہونے والے ظلم و ستم کی نشاندہی کی
سویڈن (یس اُردو ) سویڈن میں ہونے والا یورو ویژن سانگ کانٹیسٹ یوکرین کی مسلم گلوکارہ جمالہ نے جیت لیا ۔ فائنل میں چھبیس گلوکاروں کو جگہ ملی ۔ سٹاک ہوم کے سٹیج پر جمالہ دوسری جنگ عظیم کے دوران مظلوم تاتاریوں کی آواز بن گئی ۔ 32 سالہ یوکرین گلوکارہ جمالہ کی دلوں کو چھو لینے والی آواز نے میلہ لوٹ لیا ۔ جمالہ کے گانے کے دوران سٹیج کو سرخ کر دیا گیا ۔ ان کے گانے کو یورو یژن مقابلے کا اب تک کا سب سے متنازعہ گانا قرار دیا جا رہا ہے ، مقابلے میں آسٹریلیا دوسرے جبکہ روس تیسرے نمبر پر رہا ۔