ننکانہ میں متروکہ املاک پر قابضین نے ایک بار پھر تعمیرات کا سلسلہ شروع کر دیا، مقدمات درج ہونے کے باوجود ابھی تک کسی ملزم کا گرفتار نہ ہونا اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ ملزمان کی پشت پناہی کرنے والے بااثر لوگ ہیں۔
ننکانہ: (قمر عباس) جلاؤ، گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے سبب ننکانہ صاحب کا سنت رام چوک گزشتہ روز میدان جنگ بنا رہا۔ قابضین نے متروکہ وقف املاک بورڈ کے دفتر کی اینٹ سے اینٹ بجا دی۔ بے قابو ہجوم نے دفتر کی ہر چیز کو جلا کر راکھ کر دیا۔ پولیس آگے بڑھی تو سر پھٹول کے بعد پیچھے ہٹ گئی اور اب قابضین نے ایک بار پھر تعمیرات کا سلسلہ شروع کر دیا ہے مگر کوئی پوچھنے والا نہیں۔پولیس نے مقدمات بھی درج کئے لیکن گرفتار کسی کو نہیں کیا جا سکا۔ صدیق الفاروق کہتے ہیں کہ پولیس ہی بہتر بتا سکتی ہے کہ کوئی گرفتار کیوں نہیں ہو سکا۔ دوبارہ تعمیرات کے حوالے سے صدیق الفاروق نے دنیا نیوز کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ جاننا چاہتے ہیں کہ ڈی سی او، اور ڈی پی او کہاں ہیں۔تاحال کسی ملزم کا گرفتار نہ ہونا اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ ملزمان کی پشت پناہی کرنے والے بااثر لوگ ہیں۔