سرائے عالمگیر(صغیر راٹھور)روا ں ماہ 15دنوں کی کارکردگی۔۔پولیس تھانہ سٹی سرائے عالمگیر نے 33عدالتی اشتہاری ،مفرو رگرفتار،58اشتہاریوں کی جائیداد قرقی و بھاری مقدار میں منشیات واسلحہ برآمد کر لیا ،تفصیل کے مطابق DPOگجرات رائے ضمیر الحق ،SDPOخالد شاہ کی خصوصی ہدایت پر نیشنل ایکشن پلان پر عملدارآمد کرتے ہوئےSHOتھانہ سٹی سرائے عالمگیرثناء اللہ ڈھلوں نے رواں ماہ اپریل کے 15دنوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 18POSاشتہاری ،15عدالتی مفرور گرفتار کر لئے جبکہ58اشتہاریوں کی جائیداد قرقی کے احکامات جاری کئے گئے ،اشتہاریوں کو پناہ دینے پر5ملزمان کیخلاف مقدمات ،منشیات فروشی پر2مقدمات جس میں ملزمان سے2کلو800گرام چرس ،شراب فروشی کے 2مقدمات جن میں ملزمان سے 28لٹر شراب برآمد کر لی ،جبکہ ناجائز اسلحہ کے4مقدمات ،کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر4مقدمات ،وال چاکنگ پر1مقدمہ درج کیا گیا،اس موقع پرSHOتھانہ سٹی سرائے عالمگیر ثناء اللہ ڈھلوں نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس تھانہ سٹی سرائے عالمگیر اپنے فرائض سے غافل نہیں ہے اور سماج دشمن عناصر کیلئے کسی قسم کی رعائت ممکن نہیں ،جرائم پیشہ افراد کا ٹھکانہ جیل ہے