سرائے عالمگیر(چوہدری آصف سے )پا کستان سے محبت کی سزا میں تختہ دار پر چڑھ جانیوالے بھائیوں کو سلام ،محمد ارشد چوہدری سابق MPA،ہم بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے امیر مطیع الرحمان کو پھانسی دیے جانے کے فیصلہ کی شدید مذمت کر تے ہیں اور پاک سرزمین سے محبت کو جرم قرار دینے اور متنازعہ ٹرائل کورٹ میں یک طرفہ ٹرائل پر بنگلہ دیشی حکومت کے یکے بعد دیگرے لیڈران کو سزائے موت دینا غیر مسلم حکومتوں کا بنگلہ دیشی حکومت کی سازش کا شاخسانہ ہے،جس پر ساری مسلم مجرم ہے ان خیالات کا اظہار رہنما تحریک انصاف سابق MPAمحمد ارشد چوہدری ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ہماری ارض پاک جسے ساری دنیا اسلامی ایٹمی طاقت اور اسلام کا قلعہ مانتی ہے کہ بد عنوان حکمران جنہیں صرف اپنے کاروبا ر اور پیسے کی حفاظت عزیز ہے کی خاموشی انتہائی مجرمانہ فعل ہے جسے تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی،انشاء اللہ اسلام دشمن طاقتیں اور حکمران اپنے عبرتناک انجام سے دوچار ہونگے دنیا آخرت کے درد ناک حساب ان کے منتظر ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک دنیا کے نقشے پر پہلی نظریاتی اسلامی ریاست ہے جو لاالہ اللہ کے نعرے پر وجود میں آئی ہے اور ہم یہ نعرہ بلند کرتے رہیں گے ۔