counter easy hit

’’اوقاف مزارعین تنازعہ ‘‘ 106نا معلوم افراد کے خلاف پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج

'Punctuation tenants

‘Punctuation tenants

ننکانہ صاحب (محمدقمر عباس)’’اوقاف مزارعین تنازعہ ‘‘ 106نا معلوم افراد کے خلاف پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج ۔ ہم علیحدہ مقدمہ درج کروائیں گے چئیرمین صدیق الفاروق ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ننکانہ میں محکمہ متروکہ وقف املاک بورڈکے چئیرمین صدیق الفاروق کی زیر نگرانی نا جائز تجاوزات کے خلاف ہونے والے آپریشن میں مشتعل مظاہرین کے گھیراؤ اور جلاؤ وغیرہ کے خلاف پولیس تھانہ سٹی ننکانہ نے مقدمہ نمبر 270/16درج کیا جو پولیس کی مدعیت میں106نا معلوم افراد کے خلاف ہے اس سلسلہ میں صحافیوں نے تھانہ سٹی ننکانہ کے عملہ سے ایف آئی آر کی کاپی مانگی تو انہوں نے کہا کہ ایف آئی آر سیل کر دی گئی ہے جبکہ اس بارے ہم کوئی واضح موقف نہیں دے سکتے چئیرمین صدیق الفاروق سے رابطہ پر انہوں نے کہا اگر ایسا مقدمہ پولیس نے درج کیا ہے تو ہمیں اس کی کوئی ضرورت نہ ہے میں خود آج ننکانہ آؤں گا اور ڈی پی او ننکانہ کو مقدمہ کے اندراج کی درخواست دوں گا ۔ دریں اثنا ء وزیراوعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کی سر براہی میں سات رکنی ٹیم جس میں کمشنر لاہور ڈویثرن اور ہوم ڈیپارنمنٹ کے اعلیٰ احکام شامل ہیں کو انکوائری کیلے نامزد کر دیا ہے یہ ٹیم آج دس بجے صبح انکوائری کیلے ننکانہ پہنچے گی