لالہ موسی (مہر ظفر اقبال ظفر) واپڈا سب ڈویژن 2رورل لالہ موسی کی ہٹ دھرمی سابقہ روایات کو بر قرار رکھتے ہوئے اس ماہ بھی 100سے150زائد یونٹس ڈال کر بھاری بھرکم بل بھیج دیے۔صارفین کو آخری تاریخ سے ایک دو دن قبل بل وصول ہونے لگے تا کہ وہ اپنے بلوں کی درستگی نہ کروا سکیں اس طرح صارفین پر ہر ماہ زائد بوجھ ڈال دیا جاتا ہےْ کافی دفعہ ایس ڈی او واپڈا سے اصلاح احوال کا مطالبہ کر چکے ہیں۔ مگر وہ ٹس سے مس نہیں ہو رہے میٹرریڈر گھر بیٹھ کر غلط ریڈنگ بھیجتے ہیں یہ بات کوٹلہ قاسم خاں کے سماجی کارکن اور سابقہ کسان کونسلر ڈاکٹر عبدالقادر ساجد نے اپنے بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ میرے سمیت کئی لوگ اس ظلم کا شکار ہو چکے ہیں متعلقہ ایس ڈی او کے نوٹس میں یہ باتکئی بار لائی گئی لیکن کوئی تبدیلی نہیں آئی ریکوری عملہ لوگوں کو بلیک میل کر کے الگ سے مال بٹورتاہے انہوں نے کہا کہ گیپگو کے اعلی حکام تحقیقات کر کے کاروائی نہ کی اور شکایات کا ازالہ نہ کیا تو دیہات کے لوگ سراپا احتجاج ہونگے۔