پیرس(عمیر بیگ) تحریک انصاف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور لاکھوں افراد کی جلسوں میں شرکت سے مسلم لیگ (ن)اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے اورشریف برادران نے جلسوں کو ناکام بنانے اور بدنظمی پھیلانے کے لئے جومنفی رویہ اختیار کیا ہے وہ جمہوریت کے منافی ہے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف فرانس کے سینئر رہنما اقبال طاہر نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کے ذریعے جلسے میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں جو کہ ناقابل برداشت ہے۔ کارکن تمام رکاوٹوں کی پرواہ کئے بغیر جلسے میں شرکت کریں گے۔