پیرس(عمیر بیگ)کرپٹ حکمرانوں کا اقتدار آخری سانسیں لے رہا ہے۔ 20 مئی کو عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر عمران خان کا فقید المثال استقبال کر کے حکمرانوں کو اقتدار چھوڑنے پر مجبور کر دے گا۔ ملک میں بڑھتی ہوئے مہنگائی اور نا انصافی کو عوام کی طاقت سے تحریک انصاف روکے گی۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف فرانس کے سینئر رہنما سید ظریف شاہ نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ ملک کو کنگال کرنے والوں کا انجام انتہائی قریب آ چکا ہے۔