پیرس(عمیر بیگ)وزیراعظم کیلئے وفاقی وزراء نے غلط الفاظ استعمال کیے جوکشمیریوں کی غیرت کامسئلہ ہے ، بلاول جمہوریت کو تحفظ دینے میدان میں نکل پڑے ہیں، ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی فرانس کے چیف آرگنائزر قاری فاروق احمد فاروقی نے ایک ملاقات میں میڈیا سے کیا، انہوں نے کہا کہ وفاقی وزراء دھاندلی کے ذریعے آزادکشمیر کوفتح نہیں کرسکتے الیکشن صاف وشفاف ہونگے بلاول بھٹوکے آزادکشمیرکے دوروں نے پیپلزپارٹی کو نئی جلابخشی ہے