میری ذہنی حالت پر طنز کرنے والے خود پر غور کریں تو معلوم ہوجائے گا جس کو علاج کی ضرورت ہے :ڈی ایس پی کی میڈیا سے گفتگو
لاہور (یس اُردو) ڈی ایس پی عمران جمیل کا کہنا ہے میری ذہنی حالت مشکوک قرار دینے والے اپنی باتوں پر غور کریں تو پتہ چلے گا کہ کسے علاج کی ضرورت ہے ۔ اپنے مخصوص انداز میں عمران جمیل لاہور ہائی کورٹ میں پھل جھڑیاں بکھیرتے نظرآئے ۔ ڈی ایس پی عمران جمیل لاہور ہائی کورٹ پہنچے تو ان کی حس ظرافت عروج پر نظر آئی ۔ شعر بھی سنائے اور جملے بازی بھی خوب کی ۔ بات نہ بنی تو صحافیوں کو بھی جرنلزم سکھانے کی ٹھان لی ، پھر فرمایا کہ وہ پاک فوج کے کہنے پر عدالت آئے ہیں ۔ ایس پی بابر جمیل کا کہنا تھا جیل جانا بھی ان کے لئے نیک شگون ثابت ہوا ۔ بابر جمیل کا کہنا تھا کہ ان کی ذہنی حالت پر شک کرنے والے اپنے بیانات کا جائزہ لیں پھر بتائیں کسے علاج کی ضرورت ہے