ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس)متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئر مین صدیق الفاروق نے کہا ہے کہ ناجائز تعمیرات کے خلاف آپریشن کے بارے ڈی سی او اور ڈی پی او ننکانہ صاحب کو 13 اپریل کو لاہور میں ہو نے والی ملاقات میں بتا دیا تھا جنہوں نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی تھی ،ایم پی اے ملک ذوالقرنین ڈوگر محکمہ اوقاف کی ساڑھے تین ارب سے زائد مالیت کی 228 کنا ل اراضی پر مختلف ناموں سے قابض ہے اور اس کا مسلم لیگ ن کے ساتھ براہ راست کوئی تعلق نہیں ہے ،26 نومبر 2016 سے قبل ننکانہ صاحب میں بابا گورونانک انٹر نیشنل یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا جائے گا جس کے لئے وائس چانسلر ز کی 4رکنی کمیٹی نے کام شروع کر دیا ہے ،ان خیالات کا اظہارا نہوں نے سیکرٹری اوقاف جا وید بشیر ،لیگل ایڈوائزر ناصر اعوان ،پاکستان سکھ گوردوارہ پر بندھک کمیٹی کے جنرل سیکرٹری سردار گوپال سنگھ چاولہ اور ایڈ منسٹریٹر اوقاف ننکانہ زون وہاب گل کے ہمراہ گوردوارہ جنم استھان میں ہنگامی پریس کا نفرنس کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی اوقاف بورڈ کی ایک انچ زمین پر بھی قبضے کی اجازت نہیں دی جائے گی ،ناجائز تعمیرات کے آپریشن کے دوران مظاہرین نے ذمہ داری کا ثبوت دیتے ہوئے گورودوارہ جنم استھان کے تقدس کا برقرار رکھا،ناجائز تعمیرات کے خلاف آپریشن کے دوران ہو نے والی ہنگاموں کے دوران گورودوارہ جنم استھان کی دیوار گرنے کی افواہ سے دنیا بھر کے سکھوں سے میں تشویس پھیل گئی،میں میڈیا کے زریعے تمام دنیا کے سکھوں کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ ان کا مقدس مقام گوردوارہ جنم استھان با الکل محفوظ ہے اور میں دنیا بھر کے سکھوں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ ننکانہ صاحب آکر اپنی آنکھوں سے دیکھیں کہ گورودوارہ جنم استھان کو خراش تک نہیں آئی ، مظاہرین نے صرف محکمہ اوقاف کے دفاتر کو نذر آتش کی ،ڈی سی او ننکانہ صاحب داکٹر عثمان علی خان جھوٹا اور ناہل افسر ہے ،جو حاکم اپنے ضلع میں ہونے والی سرگرمیوں سے لا علم ہے اسے ڈی سی او نہیں کسی دفتر میں سیکشن آفیسر ہونا چاہیے ،ڈی پی او ننکانہ صاحب نے ہمیں آپریشن کے لیے پولیس فورس اور ٹی ایم اے نے عملہ فراہم کیا ۔ انکوائری کمیٹی کو تمام ثبوت اور سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج فراہم کروں گا، محکمہ اوقاف کے دفاترکو جلانے والوں کے خلاف مقدمہ درج کرانے کی درخواست دوں گامیں محکمہ کی اراضی کا امین ہوں اور اسکی حفاظت کرنا میری ذمہ داری ہے میں کرپٹ ہوتا تو تین کروڑ رپے کی رشوت نہ ٹھکراتا لوگ میرے پاس نوٹوں سے بھری ہوئی بوریاں لے کر آتے ۔