گجرات(انور شیخ سے)ڈی او سی گجرات ماجد بن احمد نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی واضح ہدایت پر ضلع گجرات میں ڈی سی او گجرات لیاقت علی چٹھہ کی نگرانی میں 722میں سے 622بھٹہ مزدورں کے بچوں کو خدمت کارڈ جاری کر دئیے گئے ہیں جبکہ باقی افراد کو ایک دودن میں جاری کر دئیے جائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ضلع کونسل ہال گجرات میں خدمت کارڈ کے اجراء کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہو ئے کیا ،انہون نے کہا کہ پنجاب حکومت صیح معنوں میں پنجاب میں فروغ تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے اور بچوں کو تعلیم کے زیور سے ااراستہ کرنے کے لیے خدمت کارڈ کا اجراء کیا گیا ،انہوں نے کہا کہ اب تک چھ سو بھٹہ مزدورں کے والدین کو خدمت کارڈ جاری کیے جاچکے ہیں ان خدمت کارڈ سے ہر ماہ بچوں کی تعلیم پر ہونے والے اخراجات کے لئے تین ہزار روپے والدین کو دئیے جائیں گے اس کے علاوہ تعلیم کے حوالے سے ہر ممکن سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی ،ڈی او سی ماجد بن احمد نے کہا کہ خدمت کارڈ کے اجراء سے یقینافائدہ ہو گا ،انہوں نے کہا کہ خدمت کارڈ کے حوالہ جو باقی رہ گئے ہیں ان کو بھی محکمہ تعلیم کی وساطت سے کارڈ جاری کیے جائیں گے