counter easy hit

حکومتی اقدامات سے لوڈشیڈنگ میں کمی ہوئی،سلطانہ اصغر

 Sultana Asghar

Sultana Asghar

پیرس(عمیر بیگ)جھوٹ بولنا پی ٹی آئی کا وطیرہ،وزیراعظم سے استعفیٰ مانگنے والے خود آپ چور نکلے، ان خیالات کا اظہار سلطانہ اصغر صدر مسلم لیگ ن وومن ونگ فرانس نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے حکومت نے سنجیدہ اقدامات اٹھائے ہیں جن کی بدولت ملک میں لوڈشیڈنگ میں واضح کمی واقع ہوئی ہے۔ 2018مکمل لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا سال ہو گا۔انہوں نے کہا کہ جھوٹ بولنا اور سچ چھپانا عمران خان اور ان کی جماعت تحریک انصاف کا وطیرہ بن چکا ہے۔وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے استعفیٰ مانگنے والے خود آپ چور نکلے۔