counter easy hit

غریب محنت کش کی تین جواں سالہ بیٹیاں مرگی کے مرض کا شکار ہو گئیں

Three-year-old daughters

Three-year-old daughters

ننکانہ صاحب (محمد قمر عباس)غریب محنت کش کی تین جواں سالہ بیٹیاں مرگی کے مرض کا شکار ہو گئیں،عمر بھر کی جمع پونجی خرچ ہو نے کے باوجود بیٹیاں صحت یاب نہ ہو نے محنت کش کی ہمت جواب دے گئی ،وزیر اعلیٰ پنجاب اور مخیر حضرات سے بیٹیوں کے علاج کی اپیل تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب کے محلہ ہاؤسنگ کالونی کے رہائشی محنت کش خالد علی نے صحافیوں کو بتایا کہ اللہ تعالیٰ نے اسے تین بیٹیوں کی نعمت سے نوازا تاہم اس کی بیٹیاں 8 سال کی عمر کے بعد مرگی کے مرض کا شکار ہو جا تی ہیں اور اس کی تینوں بیٹیا ں 20 سالہ عنبر ماریہ ،16 سالہ عروج فاطمہ اور 10سالہ عائشہ فاطمہ اس خطر ناک مرض کا شکا ر ہو چکی ہیں ،بیماری کا حملہ ہو نے کے دوران وہ چیخ و پکار کرتی ہیں اور ان کے ہاتھ پاؤں مڑ جاتے ہیں ،اس وقت ان کی حالت قابل رحم ہو تی ہے خالد علی اور اس کی اہلیہ کے مطابق وہ خود بھی کئی موذی امراض کا شکار ہیں ،مگر اولاد کا دکھ کون برداشت کر سکتا ہے اس لئے ہم انے اپنے انتہائی کم وسائل کے باوجود اپنی بیٹیوں کاہر ممکن حد تک ان کا علاج کروانے کی کوشش کی ہے مگر وہ صحت یاب نہیں ہو سکیں ۔انہوں نے بتایا کہ ان کے پاس اپنا ذاتی مکان بھی ہے اور وہ ٹی ایم اے کواآرٹرمیں کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں ،یہ گھر نشیبی علاقے میں واقع ہو جانے کی وجہ سے بارش کے بعد تالاب کی سی شکل اختیار کر لیتا ہے ،بارش کے پانی کمروں میں جانے کی وجہ سے ان کے گھر کا سامان اور ضروریات زندگی کی اشیاء بھی خراب اور ناقابل استعمال ہو جاتی ہیں ،خالد علی کے مطابق کچھ عرصہ قبل تک اس کا بھائی امجد علی محنت مزدوری کر کے میرا سہارا بنا ہوا تھا مگر اب وہ بھی ایک ٹریفک حادثے میں زخمی ہو کر کئی ماہ سے گھر میں بستر پر پڑا ہو ا ہے ،خالد علی کی تینوں بیٹیوں نے روتے ہوئے بتایا کہ ان کا بہت دل کرتا ہے کہ وہ صحت یاب ہو کر نہ صرف محلے کی لڑکیوں کے ساتھ کھیلیں بلکہ سکول بھی جائیں اور پڑھ لکھ کر اپنے بوڑھے اور بیمار والدین کا سہارا بنیں مگر بیمار ہو نے اور والدین کے انتہائی کم وسائل کی وجہ سے ان کے خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتے ،خالد علی ،اس کی اہلیہ اور تینوں بیٹیوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب ،ڈی سی او ننکانہ اور مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ ان کا علاج کروانے کی ہر ممکن کوشش کریں