ننکانہ صاحب (محمد قمر عباس)مسلم لیگ ن شعبہ خواتین ضلع ننکانہ صاحب کی رہنماء رائے روبینہ آصف کھرل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کو اس وقت لا تعداد چیلنجز کا سامنا ہے ،پاکستان کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو ذاتی اختلافات بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنا اپنا اہم کردار ادا کرنا چاہئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس الزام تراشی اور بہتان بازی کے سوا کچھ بھی نہیں ہے ،عمران خان کی طرف سے آف شور کمپنی کے اعتراف کے بعد تحریک انصاف کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے ،وزیر اعظم نے قومی اسمبلی کے فلور پر اپوزیشن کے تمام الزامات کا جواب دے دیا ہے ،جس پر شرمندہ ہو نے سے بچنے کے لئے اپوزیشن نے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کو الزامات کی سیاست ترک کر کے آگے بڑھنے اور ملکی مسائل کے حل کے لئے حکومت کا ساتھ دینا چاہئے