counter easy hit

سماجی تنظیم ” دستگیر قانونی امداد کا مرکز ” کے زیر اہتمام مقامی ہو ٹل میں جسٹس فورم ننکانہ صاحب کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا

Nankana Sahib legal

Nankana Sahib legal

ننکانہ صاحب (محمد قمر عباس)سماجی تنظیم ” دستگیر قانونی امداد کا مرکز ” کے زیر اہتمام مقامی ہو ٹل میں جسٹس فورم ننکانہ صاحب کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت تنظیم کی ڈسٹرکٹ پروگرام مینجر فرحت پروین نے کی جبکہ اجلاس میں سماجی تنظیموں کے عہدیدران شہزادی ارشد ،رانا محمد صدیق ،جمال الدین ،سرفراز قادری ،ڈاکٹر عامر ،سعید علوی ایڈووکیٹ ،سعید احمد رانا ،پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی تحصیل صدر ذکیہ رانی ،سینئر صحافیوں چوہدری ریاض احمد ،سمیع اللہ عثمانی ،جا وید احمد معاویہ ،عابد حمید رحمانی ،طاہر محمود ہجویری اور دیگر نے شرکت کی ،اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے فرحت پروین نے کہا کہ آج کی میٹنگ کا مقصد پنجاب بار کونسل کی طرف سے تمام اضلاع کی طرح ضلع ننکانہ صاحب میں قائم فری لیگل ایڈ کمیٹی کو فعال کرنا اور اس کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے تجاویز پر غور کے ساتھ ساتھ عملی اقدامات کے بارے بحث کرنا ہے انہوں نے کہا کہ ننکانہ صاحب میں مستحق افراد کو مفت قانونی امداد کی فراہمی کے لئے فری لیگل ایڈ کمیٹی اہم ترین کردار ادا کر سکتی ہے ۔اجلاس کے دوران ڈسٹرکٹ کی سطح پر قائم فری لیگل ایڈ کمیٹی کی فعالیت اور اس کی کارکر دگی کو مزید بہتر بنانے کے لئے سیشن جج اور ڈسٹرکٹ بار کے عہدیدران کے ساتھ رابطے کے لئے سماجی کارکنا ن کی کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں فرحت پروین ،سرفراز قادری ،سعید علوی ایڈووکیٹ شہزادی ارشد اور راؤ توقیر السلام شامل ہو ں گے