پیرس(عمیر بیگ)وزیراعظم نے اپنی تقریر میں حقائق مسخ کر کے قوم کو دھوکہ دینے کی کوشش کی۔حکومت اور اپوزیشن سمیت سب کا احتساب ہونا چاہئے۔جمہوریت کو بچانا ہے تو نواز شریف کو استعفیٰ دینا ہو گا۔ جن ارکان پارلیمنٹ کے نام آف شور کمپنیوں میں آئے انہیں بھی مستعفی ہو جانا چاہئے۔ ان خیالات کا اظہار ادارہ منہاج القرآن فرانس کے صدر چوہدری محمد اعظم نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ اگر کرپشن ختم ہو جائے تو ملک کے آدھے مسائل حل ہو جائیں گے