counter easy hit

نواز شریف نے تمام الزامات غلط ثابت کر دیے ، راجہ اشفاق

 Raja Ashfaq

Raja Ashfaq

پیرس(عمیر بیگ)حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور مخالفین کو شرمندگی کے سوا کچھ نہیں ملے گا، ان خیالات کا اظہار راجہ اشفاق صدر مسلم لیگ ن آزادکشمیر فرانس نے ایک ملاقات میں یس اپردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے اسمبلی میں اپنا موقف پیش کر کے ثابت کر دیا کہ شریف خاندان پر لگائے گئے الزامات غلط ہیں ، پاناما لیکس کی آڑ میں الزامات لگانے والے حکومت کا خاتمہ چاہتے ہیں لیکن حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور مخالفین کو شرمندگی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔ شریف برادران ملک و قوم سے مخلص اور ملکی مسائل کے حل کے لیے دن رات جدوجہد کر رہے ہیں ،