سرائے عالمگیر (صغیر راٹھور)مسلم لیگ ن کے راہنما ملک توقیر عرف ٹیپو نے اپنے بیان میں کہاہے کہ میاں برادران کی زیر قیادت عوام کے تعاون سے تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہی ہے وطن عزیز میں چین کے تعاون سے اقتصادی راہداری منصوبہ شروع کردیاہے جس سے علاقے کی تقدیر بدجائے گی جبکہ بجلی بحران کے خاتمے کے لیے بھی جامع حکمت عملی سے کام جاری ہے صرف یہاں پر بس نہیں بلکہ حکومت ملک کے تمام ایریاز میں بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے بھی بھرپور طریقے سے کام جاری ہے اورتکمیل پاکستان کی منزل نظر آنے لگی ہے جسے دیکھ کر مخالفین کو یہ بات ہضم نہیں ہو رہی اورکبھی دھرنے تو کبھی دھمکی سے حکومت کی کارکردگی پر اثر اندوز ہونے کی کوششیں کی جارہی ہے لیکن اللہ کا شکر ہے کہ عوام نے مخالفین سمیت دشمن کو بھی منفی عزائم میں ناکام کیا، آج پاکستان تیزی سے ترقی کی منزلیں طے کر رہاہے انشااللہ پاکستان بہت دنیا کے نقشے پر ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں نظر آئے گا انہون نے مزید کہاکہ پاکستان ہماری جان ہماری منزل ترقی پافتی پاکستان ہے اور قائد ین میاں برادران کے مشن پاکستان اور عوام کی ترقی کے لیے آخری حد تک جانے کو تیار ہیں۔