سرائے عالمگیر (صغیر راٹھور)سیاست کو آمدنی کاذریعہ بنانے والے دیہاڑی داروں کی اصلیت عوام دیکھ چکے ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگی راہنما چوہدری ڈاکٹر خلیل نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ عوام جانتے ہیں کہ سیاست کو کمائی کاذریعہ کس نے بنایا اور ٹھیکوں سے کمیشن کون لیتاہے جذبہ خدمت سے خالی باتوں کے غازی جبکہ کردار کے منافقین کو ایک بار پھر عوام کا درد یاد آگیاہے مگر عوام اب باتوں میں آنے والے نہیں انہوں نے کہاکہ میاں برادران کاماضی گواہ ہے کہ انہوں نے ہر حال میں عوام کی بے لوث خدمت کو شعار بنائے رکھا انشااللہ عوام مفاد پرست عناصر کو خالی ہاتھ گھر بھجیں گیاور میاں برادران عوام میں سرخروہوں گے۔