counter easy hit

ڈی پی اوشیخوپورہ سرفراز خان ورک سے اپیل کی ہے کہ اسکے مغوی بیٹے کی بازیابی فوری یقینی بنائی جائے

DP ausykupurh

DP ausykupurh

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)تھانہ سٹی اے ڈویژن کے علاقہ صدیقیہ کالونی کے رہائشی محنت کش مشتاق احمد نے ڈی پی اوشیخوپورہ سرفراز خان ورک سے اپیل کی ہے کہ اسکے مغوی بیٹے کی بازیابی فوری یقینی بنائی جائے جسے ملزمان شہزاداسکی بیوی ممتاز بی بی ، اقبال، مزمل اور قاسم وغیرہ نے ایک زیادتی کی کوشش کے مقدمہ میں واحد گواہ ہونے کی وجہ سے اغواء کرلیا ہے اور نہ صرف اسے گواہی سے روکنا چاہتے ہیں بلکہ اس کی بازیابی کیلئے 10لاکھ روپے کا بھی مطالبہ کررہے ہیں، محنت کش مشتاق احمد کے مطابق ملزمان شہزاد وغیرہ نے اسکے بیٹے زمان کے اغواء سے قبل سنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھیں جس کی بابت ہم نے متعلقہ پولیس کو بھی آگاہ کیا مگر میرے بیٹے کے تحفظ کیلئے کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیا اور نہ ہی موثر تفتیش کی گئی اور اب جبکہ میرا بیٹا اغواء ہوچکا ہے اور اسکی رہائی کے بدلے تاوان مانگا جارہا ہے اس کے باوجود پولیس کسی طرح کی کوئی کاروائی نہیں کررہی جس سے ہماری تشویش میں اضافہ ہوگیا ہے اور خدشہ ہے کہ ملزمان میرے بیٹے کو جان سے مارچکے ہیں یا مزید تاخیر ہوئی تو وہ اپنے ان مذموم عزائم کے درپے ہیں جو کسی بھی وقت اسے انجام دے سکتے ہیں اگر کاروائی میں یونہی مزید تاخیر کی گئی تو ہم نہ صرف احتجاج کا راستہ اختیار کریں گے بلکہ وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے خود سوزی کرلیں گے تاکہ انصاف نہ ملنے اور پولیس کی عدم دلچسپی و نا اہلی کھل کر سامنے آسکے۔