counter easy hit

پی ٹی آئی کی کرپشن کے خلاف تحریک مقبول ہوگئی ہے، ملک محمد اسلم بلوچ

aslam-baloch

aslam-baloch

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)مرکزی ا نجمن تاجران کے چیئرمین و سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف الحاج ملک محمد اسلم بلوچ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی کرپشن کے خلاف تحریک مقبول ہوگئی ہے اور اب ہر صوبہ سے کرپشن کے خلاف آواز بلند ہورہی ہے ،کرپٹ اور ٹیکس چوروں کو یہاں ھکمرانی نہیں کرنے دیں گے ،صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے الحاج ملک محمد اسلم بلوچ نے کہاکہ جب تک حکمران ٹیکس نہیں دیں گے پنجاب میں ٹیکس کلچر فروغ نہیں پا سکے گا ،گاڑیاں تقسیم کرنے سے ٹیکس نیٹ میں اضافہ نہیں ہوگا ،حکمرانوں کو خود ٹیکس دینا ہو گا،وزیراعلی پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہوکر بتائیں کہ انہوں نے اب تک کتنا ٹیکس ا دا کیا ہے ،پنجاب میں نہ تو ٹیکس کلچر کو فروغ مل سکا ہے اور نہی یہاں کرپٹ افراد کے خلاف کاروائی ہوئی ہے ،انہوں نے کہاکہ پنجاب نہ جانے اہم فیصلے کون کرتا ہے اسی وجہ سے ہیاں میرٹ کی بالادستی قائم نہیں ہوسکی ، خیبرپختون خواہ میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت قائم ہونے کے بعد یہاں سرکاری محکموں میں سیاسی مداخلت ختم ہوگئی اور میرٹ کی بالادستی قائم کی گئی ہے،پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے صوبے میں سفارش کلچر کا خاتمہ کردیا ، انہوں نے کہاکہ خیبرپختون خواہ میں اب انصاف عام اور احتساب سرعام کا نعرہ مقبول ہوچکا ہے ،خیبرپختون خواہ میں سرکاری خزانہ صرف عوام پر خرچ کیا جارہا ہے وہاں اقربہ پروری کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دفن کردیا ہے،اس کے برعکس پنجاب میں عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ،ان کے حقوق سلب کئے جارہے ہیں ،میرٹ کو پاؤں تلے روند ا گیا ہے