counter easy hit

بغداد: مشتعل مظاہرین نے گرین زون پر دھاوا بول دیا

Green Zone

Green Zone

عراق میں ناقص سکیورٹی اور بدعنوانی کے خلاف سڑکوں پر نکلے مشتعل مظاہرین نے گرین زون پر دھاوا بول دیا، سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے درجنوں افراد زخمی ہو گئے، فوج نے بغداد میں کرفیو نافذ کر دیا ہے۔
بغداد: (یس اُردو) عراقی دارالحکومت میں سینکڑوں شہریوں نے بدعنوانی اور ناقص سکیورٹی پر حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین نے گرین زون پر دھاوا بول دیا اور سرکاری عمارتوں میں گھس گئے۔ کچھ مظاہرین وزیر اعظم کے دفتر اور پارلیمنٹ تک بھی جا پہنچے۔سکیورٹی فورسز نے مشتعل مظاہرین کو قابو کرنے کے لئے فائرنگ کی، جس سے پچاس افراد زخمی ہو گئے۔ حکام کے مطابق، بغداد میں تاحکم ثانی کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔ عراقی وزیر اعظم حیدر العابدی نے مظاہرین کے گرین زون میں داخلے کی شدید مذمت کی ہے۔