بھارت میں اقلیتوں کیساتھ ظلم تو معمول ہے لیکن اب غیر ملکی بھی وہاں محفوظ نہیں ۔ رکشے میں پہلے سوار ہونے کے تنازعہ پر مشتعل افراد نے تشدد کر کے منگولیا کے نوجوان کو قتل کر دیا۔
نیو دہلی: (یس اُردو) خواتین کیساتھ زیادتی کا معا ملہ ہو یا اقلیتوں کیساتھ ظلم و ستم کا نام نہاد جمہوریت بھارت میں انسانیت کی تذلیل کے واقعات عام ہیں۔ بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں مقامی نوجوانوں اور منگولیا کے سیاح کے درمیان رکشے میں پہلے سوار ہونے کے معاملے پر جھگڑا ہوا۔ مقامی نوجوانوں نے لڑائی کے دوران منگولین سیاح کے سر پر بھاری پتھر سے وار کیا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ سیاح گروپ کے دیگر افراد کا کہنا ہے کہ انھوں نے درجنوں مرتبہ پولیس کو ٹیلی فون کیا لیکن کوئی مدد کو نہ پہنچا۔ پولیس نے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔