لیڈز ٹیسٹ میں مہمان انگلش ٹیم نے لنکنز کا بھرکس نکال دیا۔ تباہ کن بولنگ سے پہلے فالوآن کا شکار کیا پھر اننگز اور اٹھاسی رنز سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ۔ جیمز اینڈرسن نے دس شکار کیے۔
ہیڈنگلے: (یس اُردو) سیریز کے افتتاحی میچ میں سری لنکا نے میچ کے تیسرے روز ایک رن سے اپنی دوسری نامکمل اننگز شروع کی ۔ فالو آن کا شکار آئی لینڈرز دوسری باری میں بھی جم کر نہ کھیل سکے ۔ پوری ٹیم ایک سو انیس رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی ۔ کوشال مینڈس ترپن رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔ جیمز اینڈرسن نے مجموعی طور پر دس وکٹیں حاصل کیں ۔ انگلینڈ کی طرف سے واحد اننگز میں وکٹ کیپر بیٹسمین بیئر سٹوو ایک سو چالیس رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ جس سے انگلش ٹوٹل دو سو اٹھانوے تک پہنچ گیا جواب میں لنکن بلے باز انگلش بولرز کی طوفانی بولنگ کا سامنا نہ کر سکے ۔ پوری ٹیم اکانوے رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔