counter easy hit

کیمرون نے ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ برطانیہ کے بیان کو مسترد کر دیا

Cameron rejected

Cameron rejected

برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دورہ برطانیہ کے خود ساختہ بیان کو مسترد کر دیا۔
لندن: (یس اُردو) برطانوی وزیراعظم کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے کسی دورے کی دعوت نہیں دی، ٹرمپ صدر بنے تو ملاقات ممکن ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں ڈیوڈ کیمرون کی جانب سے ملاقات کی دعوت دیئے جانے کا دعویٰ کیا تھا۔ جسے برطانوی وزیراعظم کے ترجمان نے مسترد کر دیا۔ یاد رہے برطانوی وزیراعظم نے ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلمانوں کے داخلے پر پابندی کے بیان کی سخت مخالفت کی تھی۔ ڈیوڈ کیمرون کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کا مسلمانوں سے متعلق بیان غیر ذمہ دارانہ اور بچگانہ ہے۔