فیصلہ بورڈ کی سپیشل جنرل میٹنگ میں کیا گیا ، انوراگ ٹھاکر بورڈ کے سب سے کم عمر صدر ہیں
لاہور (یس اٗردو) بی سی سی آئی سپیشل جنرل میٹنگ میں انوراگ ٹھاکر کو باقاعدہ بورڈ کا صدر منتخب کرلیا گیا ، 41 سالہ انوراگ ٹھاکر بھارتی کرکٹ بورڈ کے سب سے کم عمر صدر ہیں ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میں ہونے والی بی سی سی آئی سپیشل جنرل میٹنگ میں انوراگ ٹھاکر کو بورڈ کا نیا صدر مقرر کر دیا ہے ۔ بی سی سی آئی کے سابق صدر ششانک منوہر کے استعفے کے بعد بورڈ کی صدارت کا عہدہ خالی تھا جس کے لیے انوراگ ٹھاکر واحد امیدوار تھے ۔ ششانک منوہر نے آئی سی سی کا بلا انتخاب چیئرمین بننے کے لیے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا ۔ 41 سالہ انوراگ ٹھاکر بھارتی کرکٹ بورڈ کے سب سے کم عمر صدر ہیں ۔ انوراگ ٹھاکر ہندوستانی پارلیمنٹ میں (بی جے پی) کے رکن بھی ہیں ۔