سرائے عالمگیر (صغیر راٹھور)عمران خان ایک قابل اعتماد اور عوام کا درد محسوس کرنے والی شخصیت کا نام ہے پانامہ لیکس زدہ نوازشریف اورنظریہ پاکستان سے نابلد بلاول بھٹو قوم کو کیا دے سکتاہے ان خیالات کا اظہار سابق ضلعی صدر و آرگنائزر تحریک انصاف حلقہ این اے107 چوہدری محمد الیاس نے اپنی رہائش گاہ پر بھمبر آذاد کشمیر سے ملاقات کے لیے آئے میں معززین علاقہ و کارکنان سے گفتگو کر تے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ عمران خان جیسا لیڈر ہمیشہ خودکو عوامی احتساب کیلئے اور قوم کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار رہتاہے جبکہ قائد تحریک کی زیرقیادت تحریک انصاف نمبر نگ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی بلکہ ملک وقوم کی بہتری کیلئے کرپشن کے خلاف آواز اُٹھارہی ہے،پانامہ لیکس پر حکمرانوں کی چالبازیوں کوعمران خان نے پارلیمنٹ میں مضبوط ثبوتوں اور دلائل کے ساتھ بے نقاب کیاہے اب عوام بھی سچ اور جھوٹ کی پہچان کرچکی ہے جس کے بود یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ اب میاں برادران کا جانا ٹھہر گیا، انشااللہ عوامی جمہوریت کا سورج جلد طلوع ہوگا۔