counter easy hit

تین روزہ انسداد پولیو مہم میں ضلع بھر میں 594400پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائے جائیں گے

594400 three-day

594400 three-day

شیخوپورہ(بیورورپورٹ)تین روزہ انسداد پولیو مہم میں ضلع بھر میں 594400پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائے جائیں گے ۔ضلع بھر کی پانچ تحصیلوں کی 112یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم جاری ہے ۔ان خیالات کا اظہار ڈی سی او ارقم طارق نے شہباز شریف مدر اینڈ چائلڈ کمپلیکس میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر پولیو مہم کا افتتاح کیا ۔ا س موقع پراے سی سٹی ڈاکٹر رابعہ ریاست ،ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر محمد حسین نقوی ،اے ایم ایس ڈاکٹر اقتدارلحسن ،ڈاکٹر اسرار احمد ،ڈی ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر خضر سہیل ،ڈاکٹر میاں عمران ،حاجی محمد رشید، سکندر حیات کے علاو ہ دیگر متعلقہ صحت کے افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر ای ڈی او ہیلتھ نے بتایا کہ ضلع بھر میں پولیو مہم میں یوسی ایم اوز کی تعداد113،ایریا انچارج کی تعداد 238، گھر گھر جا کر پولیوکے قطرے پلانے والی ٹیموں کی تعداد 1050، فکس ٹیمیں 114اور اس سلسلہ میں لگائے گئے پولیو کیمپس کی تعداد 46ہے جبکہ ٹوٹل 1210ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں