شیخوپورہ(بیورورپورٹ) لاہور روڈ کی آبادی بھٹی ڈھلواں شعیب ٹاؤن کا رہائشی عمران نامی نوجوان ناہموار رستے پر گر کر چوٹ لگنے کے باعث ہلاک ہوگیا بتایا گیا ہے کہ وہ متوفی گھر سے کسی کام کیلئے نکلا مگر راستہ میں ٹھوکر لگنے سے گر پڑا اور اس دوران اس کا سر زمین پر پڑی اینٹ سے ٹکرا گیا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی، ایک اطلاع کے مطابق وہ شراب کا رسیہ تھا اور مارے جانے کے روز بھی وہ نشہ کی حالت میں تھا۔