شیخوپورہ(بیورورپورٹ)آر پی او شیخوپورہ صاحبزادہ شہزاد سلطان نے ڈی پی اوشیخوپورہ سرفراز خان ورک کے ہمراہ گزشتہ روز تھانہ اے ڈویژن اور تھانہ صدر شیخوپورہ کا وزٹ کیا۔اور تھانوں میں عوام کی سہولت کے لیے گورنمنٹ آف پنجاب کی طرف سے بننے والے فرنٹ ڈیسک سسٹم کا معائنہ کیا۔وہاں پر موجود نیا تعنیات عملہ سے تفصیلات معلوم کیں اور انکو دستیاب سہولتوں اورانکے کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن نجیب اللہ پندرانی ، ایڈیشنل ایس پی خلیل احمد ،ڈی ایس پی سٹی ،ڈی ایس پی صدر اور اے ایس پی صاحب موقع پر موجود تھے۔