پیرس(عمیر بیگ)عوام ان عناصر کو پہچانیں اور انکے عزائم کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن جائیں، دھرنوں کے شوقین کچھ لوگوں کو ایک بار پھر افراتفری پھیلانے کا عارضہ لا حق ہو گیا ہے ، عوام کی ترقی و خوشحالی کے مخالف یہ عناصر ترقی کی راہ روکنے کے درپے ہیں، اپنی ‘‘واری’’ کا مطالبہ کرنے والے درحقیقت پاکستان پر وار کرنا چاہتے ہیں ،ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن یورپ کے کو آرڈینیٹر شمروز الہیٰ گھمن نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ عوام ان عناصر کو پہچانیں اور ملک و قوم کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والے ان لوگوں کے عزائم کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن جائیں۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج اور انتشار کی سیاست کرنے والے پاکستان کی مدد کرنے کی بجائے اس کی دشمنی پر اترآئے ہیں۔