counter easy hit

ملکی مسائل کا حل پیپلزپارٹی کے پاس ہے :عمر فارو ق رانجھا

Omar Farooq Ranjha

Omar Farooq Ranjha

سپین (بیورو چیف)ملک وقوم کے مسائل کے حل کی کنجی پاکستان پیپلزپارٹی کے پاس ہے ،پنجاب حکومت عوام دشمن پالیسیوں پرعمل پیراہے پنجاب کا ہرطبقہ حکومتی رویہ پرپریشان ہے حکومت اساتذہ کے معاشی قتل سے بازرہے حکومت کی سرکاری سکولوں کی نجکاری کی پالیسی عوام دشمنی پرمبنی ہے لیکن پیپلزپارٹی حکومت کو من مانی کی اجازت نہیں دیگی۔ان خیالات کا اظہار پیپلزپارٹی سپین کے صدر عمر فاروق رانجھانے اپنے بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اس وقت تک کسی کو حق دینے کو تیارنہیں ہوتی جب تک وہ سڑکوں پراحتجاج نہیں کرتے۔ پیپلزپارٹی آج بھی اپنے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں اپنے منشورکی تکمیل روٹی کپڑااورمکان کیلئے سیاسی میدان میں موجودہ حکومت کا ہرپلیٹ فارم پرمقابلہ کررہی ہے۔