counter easy hit

پاکستان کا تعلیم میں 100 میں سے 9.2سکور لمحہ فکریہ:شاہد لطیف گجر

 Shahid Latif Gujjar

Shahid Latif Gujjar

سپین (بیورو چیف)تعلیم کے میدان میں دنیا کے 50ممالک کی رینکنگ میں پاکستان کا 100میں سے صرف 9.2سکور حاصل کرنا لمحہ فکریہ ہے ،ایک بین الاقوامی ادارے سے فنڈنگ حاصل کرنے کیلئے بھٹو ں سے چائلڈ لیبر کے خاتمے کامصنوعی آپریشن کیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار پیپلز پارٹی سپین کے نائب صدر شاہد لطیف گجر نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ جب حکمرانوں کے سر پر صرف فلائی اوورز بنانے کا بھوت سوار ہوگا تو تعلیم اورصحت سمیت دیگر شعبوں میں پاکستان کا یہی حال ہوگا جو تعلیم کے حوالے سے جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین نے اس فہرست میں83.5سکور حاصل کئے لیکن بد قسمتی سے ہمارے حکمران اس شعبے میں کبھی بھی چین سے کوئی مدد نہیں لیں گے کیونکہ ایسا کرنے سے غریب کی زندگی میں بہتری آنے کی امید پیدا ہو جائے گی۔