پیرس(عمیر بیگ) حکمرانوں کی کسان دشمن پالیسیوں کی وجہ سے کاشتکار پس کر رہ گئے ہیں، ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ق یوتھ ونگ فرانس کے صدر چوہدری ندیم نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ حکومت نے کھاد پر سبسڈی کسانوں کو دینے کے بجائے مل مالکان کو دیدی ہے جبکہ گندم کی مناسب خریداری نہ ہونے کی وجہ سے کاشتکار اپنی گندم کو آگ لگانے پر مجبور ہو گئے ہیں۔