counter easy hit

انقلابی پالیسیاں ترقی کی ضامن ہیں ، سلطانہ اصغر

 Sultana Asghar

Sultana Asghar

پیرس(عمیر بیگ)حکومت کی انقلابی پالیسیاں ملک و قوم کی ترقی وخوشحالی کی ضامن ہیں جن پر تسلسل کیساتھ عملدرآمد جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کااظہارصدر وومن ونگ مسلم لیگ ن فرانس سلطانہ اصغر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کی حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کے ثمرات براہِ راست عوام تک منتقل ہو رہے ہیں، حکومت نے پاکستان کے غریب عوام کو مسائل کے گرداب سے نکالنے کا عزم کررکھا ہے