پیرس(عمیر بیگ)کرپشن اور بد عنوانی نے ملکی ترقی وخوشحالی کو معدوم کررکھا ہے ،حکمران اور حکومتی پالیسیاں عوامی خوشحالی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔ پاناما لیکس کے حوالے سے حکمرانوں اور وزراء کا مسلسل جھوٹ قابل مذمت ہے حکومتی وزراء ڈھٹائی کے ساتھ عوام کو بیوقو ف بنانے کی پالیسی پر گامزن ہیں باشعور قوم نے حکومتی چالوں اور بیان بازی کو مسترد کردیا اور پاناما لیکس کے حقائق کو جاننا چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف فرانس کے رہنما حاجی ابرار اعوان نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس نے حکومتی کارکردگی اور مقبولیت کا پول کھول دیا ہے عوامی خدمت اور محب وطنی کا دعویٰ کرنے والے حکمرانوں کی حقیقت عیاں ہوچکی ہے وزیر اعظم میاں نواز شریف اخلاقی طور پر اقتدار سے الگ ہوجائیں۔