ہالینڈ (پ۔ر) حاجی محمد جاوید عظیمی نے روحانیت کے متلاشی خواتین و حضرات کے لئے عظیمیہ روحانی لائبریری کے قیام کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سلسلہ عظیمیہ کے نیٹ ورک مراقبہ ہال ہالینڈکے نگران حاجی محمد جاوید عظیمینے سالانہ تقریب آل یورپ عظیمیمقابلہ حسن نعت کے دوران روحانیت کے متلاشی خواتین و حضرات کے لئے عظیمیہ روحانی لائبریری کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عصر حاضر میں انسان تمام سہولیات اور آرام دہ زندگی ہونے کے باوجود سکون کی تلاش میں سر گرداں ہے۔
جاوید عظیمی نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا روحانی علوم در حقیقت ہمیں اللہ سے مربوط تعلق قائم کرنے اور اللہ کی قربت حاصل کرنے میں ہماری معاونت کرتے ہیں جب بندے کا تعلق اللہ سے قائم ہوجائے تو بندہ سکون کی دولت سے مالا مال ہو جاتا ہے۔
عظیمیہ روحانی لائبریری میں سلسلہ عظیمیہ کے امام سیدنا محمد عظیم برخیاء المعروف حضور قلندر بابا اولیائ اور سلسلے کے موجودہ خانوادہ نظریہ رنگ و نور کے موجد مرشد کریم الشیخ حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کی تالیفات دستیاب ہیں۔
یہ کتابیں مطالعے کا ذوق شوق رکھنے والوںکو ایک ماہ کے لئے مفت فراہم کی جائیں گی۔مزید معلومات کے لئے حاجی محمد جاوید عظیمی سے مندرجہ زیل نمبریا ای میل ایڈریس پر رابطہ قائم کریں۔Mobile 0615134083 Email: j.azeemi@hotmail.com