سرائے عالمگیر(صغیر راٹھور) مسلم لیگ ن سرائے عالمگیر کے راہنما چوہدری تنویرآف فیض پور نے اپنے بیان میں کہاہے کہ ایم این اے چوہدری عابد رضا آف کوٹلہ عوام کا درد محسوس کرنے والی شخصیت کا نام ہے جنہوں نے حلقے میں قبضہ گروپوں کی نفی اور بدمعاشی ازم کے خاتمہ سمیت علاقے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جبکہ ذاتی مفاد سے ہٹ کر میرٹ پر ہونے والے فیصلوں کے ذریعے لوگوں کررہے ہیں اگر یہ کہا جائے تو غلط نہیں ہوگاکہ ایم این اے چوہدری عابد رضا آف کوٹلہ نے علاقے میں سیاست کا معفوم بدل کرعوام کو اپنا حق لینا سیکھا دیاہے اب وہی سیاست کرے گا جو عوام کے لیے کچھ کرنے کا دم رکھتاہیانہوں نے کہاکہ ہمیں علاقے کی ترقی و خوشحالی عزیز ہے حالات کچھ بھی ہوں این اے 107 کے عوام سے محبت کی وجہ سے ہم ان کے ساتھ ہیں اور علاقے کی ترقی کا سفر اب روکنے والا نہیں مخالفین اپنا قبلہ درست کر لیں۔