counter easy hit

عمران خان کسی اچھے ذہنی معالج سے علاج کرائیں:خان یوسف

Yousuf Khan

Yousuf Khan

پیرس(عمیر بیگ)عمران خان کسی اچھے ذہنی معالج سے علاج کرائیں، وزیر اعظم صرف کمیشن میں اثاثوں کی تفصیلات پیش کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن فرانس کے جنرل سیکرٹری خان یوسف نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے گفتگو کر تے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے 3سال میں دن رات ایک کر کے ملک کے گمبھیر مسائل پر قابو پا لیا ہے اور انکی قیادت میں پاکستان معاشی ترقی کی جانب گامزن ہے۔حکومت2018ء تک عوام سے کئے گئے انتخابی وعدے پورے کرے گی۔