پیرس(عمیر بیگ)مسلم لیگ ن ہی عوامی امنگوں کی حقیقی ترجمان ہے یہ ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جو ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے دن رات کوشاں ہے۔ ان خیالات کا اظہارصدر وومن ونگ مسلم لیگ ن فرانس نے ایک ملاقات میں میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے کارکن پارٹی کے ماتھے کا جھومر ہیں۔ الزام تراشی کی سیاست کرنے والوں کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملے گا